کاروباری

برٹش ہائی کمیشن کے وفد کی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ملاقات

برٹش ہائی کمیشن کے وفد نے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ملاقات کی،صوبائی سطح پر معاشی ترقی اور ٹیکس کولیکشن سسٹم میں اصلاحات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں سیلز ٹیکس قوانین کو مربوط اور قابل عمل بنانے میں درپیش چیلنجز بارے بھی گفتگو کی گئی۔علاوہ ازیں ٹیکس کولیکشن میں اضافے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے بارے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔برٹش ہائی کمیشن کے3 رکنی وفد نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اصلاحاتی ایجنڈہ کو سراہا۔

بینکنگ،انشورنس ،ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی سمیت متعدد سیکٹرز سے متعلق قوانین بارے مشترکہ ورکنگ پلان پر سفارشات پیش کی گئیں۔ٹیکس کولیکشن میں اضافے کیلئے تکنیکی ماہرین اور پی آر اے افسران پر مشتمل مشترکہ ورکنگ پلیٹ فارم تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال کا کہنا تھا کہ صارفین سے وصول شدہ ٹیکس کو سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے سے متعلق قوانین کو مزید سخت کیا جائے گا۔ فیلڈ انٹیلیجنس کو مزید بہتر بنانے کیلئے آئی ٹی بیسڈ اصلاحات کا نفاذ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button