بین الاقوامی کمپنیوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر39فیصداضافہ ریکارڈ

ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 39فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 4ماہ(جولائی تانومبر2025) کے دوران پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں غیرملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے 1.137ارب ڈالراپنے متعلقہ ممالک منتقل کئے ،یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 818.4ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی تھی۔اکتوبرمیں غیرملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 385.6ملین ڈالرمنتقل کئے جوستمبرکے 159ملین ڈالرکے مقابلہ میں 142.6فیصدزیادہ اور گزشتہ سال اکتوبرکے 413.8ملین ڈالرکے مقابلہ میں 6.8فیصدکم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران بجلی کے شعبہ میں کام کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مدمیں 341.7ملین ڈالر،مالیاتی بزنس 226.7ملین ڈالر،خوراک 76.2ملین ڈالر،فارما75ملین ڈالر،مواصلات 72.3ملین ڈالر،تمباکووسگریٹ 66.2ملین ڈالر،ٹرانسپورٹ 49.3ملین ڈالر،پٹرولیم ریفائننگ46.6ملین ڈالر،سیمنٹ 14.3ملین ڈالر،مشروبات 19.9ملین ڈالراوردیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے 102.2ملین ڈالرمنتقل کئے۔



