بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 129 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو 129 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
کولمبو جاری میں بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے چوتھے لیگ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز کی جانب سے مہرین علی نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بشرا اشرف نے 59، مریم جہانگیر نے 13 اور رمشہ شبیر نے 12 رنز بنائے۔
آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم 299 رنزکے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز سکور کر سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کرٹرنری لائس 95 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے مہرین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا آخری لیگ میچ کل امریکا کے خلاف کھیلے گی۔



