کھیلوں کی دنیا

اسنوکر ورلڈکپ: فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست، انگلش کیوئسٹ عالمی چیمپئن بن گئے

آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاروی شانڈلر پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئے۔

عمان میں ہونے والے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست ہوگئی۔

انگلینڈ کے ہاروی شانڈلر نے بیسٹ آف 9 فریم میں اسجد اقبال کے خلاف 2-5 کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔

اس سے قبل اسجد اقبال نے سیمی فائنل میں فرانس کے نکولز مورٹریکس کو ہرایا تھا۔

واضح رہے کہ آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کا ٹیم ایونٹ کل سےشروع ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button