کاروباری

ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 4فیصد کمی

ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو272ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو283ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کاحجم 71ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوستمبرکے 72ملین ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 78ملین ڈالرکے مقابلہ میں 9فیصدکم ہے،

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں خدمات شعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 3.034ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.617ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button