قومی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کلین سویپ کامیابی پر مبارکباد

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کلین سویپ کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اتوار کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ فتح پوری ٹیم کی محنت، لگن اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر میدان میں ذمہ داری اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی کھلاڑی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ مستقبل کی سیریز میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button