کاروباری

جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر ترقی و خوشحالی کی منزل کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے، شاہد عمران

فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے کہا ہے کہ پاکستان تمام شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر ترقی، خوشحالی اور آئندہ دہائی میں اپنا مستقبل روشن بنا سکتا ہے۔ اتوار کو یہاں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، فوڈ پراسیسنگ، سپلائی چین مینجمنٹ اور منسلک صنعتوں کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ڈیجیٹل سلوشنز، آٹومیشن اور جدید تحقیق کو مربوط کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے درست کاشتکاری، مصنوعی ذہانت، بائیو ٹیکنالوجی اور سمارٹ لاجسٹکس سے نقصانات کو کم، پیداوار کو بہتر اور غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ہیں جبکہ کسانوں اور کاروباری افراد کے لیے نئے معاشی مواقع پیدا بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں جدت اور اختراعی ٹیکنالوجی اب کوئی آپشن نہیں بلکہ یہ ترقی، بہتر پیداواری اور بین الاقوامی مسابقت کے لئے لازمی امر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بروقت سرمایہ کاری، پالیسی میں مستقل مزاجی اور مستقبل شناسی کے ساتھ پاکستان اپنی اقتصادی رفتار کو نئی شکل دے اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ اور پالیسیوں کو سازگار بنا کر تیز رفتاری سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔اسی طرح پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور تعاون کو ترقی دے کر جدت طرازی کوپروان چڑہایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button