کھیلوں کی دنیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق قومی سکواڈ نے دو گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔
کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے دوران بھرپور انداز میں تیاری کا مظاہرہ کیا جبکہ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز دوسرا ون ڈے میچ (کل) بروز جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ قومی ٹیم دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لے گی۔



