عالمی

حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کردی

حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہےکہ حماس نے غزہ سے ملنے والی اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے سپرد کردی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق بعد ازاں ریڈ کراس نے 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی Meny Godard کی لاش اسرائیلی فوج کے سپرد کی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ امن معاہدے کے تحت حماس اس سے قبل تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں سمیت متعدد اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرچکا ہے جس کے بدلے اسرائیل نے فلسطینی قیدی رہا کیے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button