عالمی

چین کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

چین نے اسلام آباد میں کچہری کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گیو جیاکون نے بدھ کو بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

چینی ترجمان نے تصدیق کی کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی چینی شہری کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں، سماجی استحکام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button