قومی

اپوزيشن نے27 ویں آئینی ترمیم کو آئین کی روح کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد: اپوزيشن نے27 ویں آئینی ترمیم کو آئین کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نےکہا کہ ہم صدارتی استثنیٰ کے خلاف ہیں،کوئی شخص صرف عہدہ لےکر چھوٹ نہیں سکتا۔

سینیٹر علی ظفر نےکہا کہ جرم کیا ہے تو سزا بھی ملنی چاہیے، آئین اور اس کی روح بھی اسی بات کی تائیدکرتی ہے، یہی اسلامی اصول ہے اور مذہب کا قانون بھی یہی کہتا ہے۔

سینیٹ کے لیے نامزد اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نےکہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم بھی 26 ویں ترمیم کی طرح غیر آئینی ہے، ریاست کے ستونوں کو مزید کمزورکیا جا رہا ہے، ترمیم سے عدلیہ مزیدکمزور ہو جائےگی ۔

جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نےکہا کہ جے یو آئی آئینی ترمیم کا مسودہ مسترد کرتی ہے۔

اسد قیصرکا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے آئین کا جنازہ ان کے نواسے نے نکال دیا، بلاول بھٹو سے پوچھتا ہوں قوم کو کیا دیا؟ پیپلز پارٹی آخر کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی؟ کیا آئینی ترامیم اس طرح ہوتی ہیں ؟کیا آئین کو اس طرح عزت دی جاتی ہے ؟

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button