قومی
کراچی: کسٹمز کا طارق روڈ میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا کی تلاش میں چھاپہ

کراچی کے علاقے طارق روڈ میں اسمگل شدہ مال کی تلاش میں کسٹمز نے چھاپہ مارا۔
ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر طارق روڈ میں واقع مارکیٹ میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔
کسٹمز کی چھاپہ مار کارروئی کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کردی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار کسٹمز حکام بڑی کارروائیوں کے دوران طارق روڈ کے شاپنگ مال سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی کپڑا برآمد کرچکے ہیں۔



