ٹاپ نیوز

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ، وزیراعظم نے آج کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پرکابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم باکو سے بذریعہ وڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کی آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز قبول کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن 27 ویں ترمیم کا مسودہ مسترد کرچکی ہے، سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ حکمران مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں قانون سازی کو بلڈوز کررہی ہیں، آئینی ترمیم کا مسودہ اپوزیشن سے چھپایا جارہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی ترمیم کے تین پوائنٹس پر سی ای سی اجلاس میں اتفاق ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی حمایت کرے گی،آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔ میثاق جمہوریت کے دیگرمعاملات کو بھی دیکھنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کے فنڈز بڑھ سکتے ہیں کم نہیں ہوسکتے ، میثاق جمہوریت کے نامکمل ایجنڈا پر بات ہونی چاہیے، دیکھیں گےکہ 27ویں ترمیم کے پراسس میں دیگر شقوں پر اتفاق رائے لائیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button