کاروباری

اوورسیز پاکستانیوں نے ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں 7.34 فیصد زائد ترسیلات زر بھیجے

اسلام آباد: اوور سیز پاکستانیوں نے اکتوبر میں 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےاکتوبرمیں3.41 ارب ڈالرپاکستان بھیجے جو کہ ستمبر کےمقابلے 7.34 فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ 4 ماہ کی ورکرز ترسیلات 12.95 ارب ڈالر رہیں اور رواں مالی سال کے ابتدائی4 مہینوں میں ورکرزترسیلات 9.32 فیصد زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں یو اے ای سے 69، برطانیہ سے48 اور یورپی یونین سے45 کروڑڈالربھیجےگئے جب کہ اکتوبر میں دیگرخلیجی ممالک سے34 اور امریکاسے 29 کروڑ ڈالربھیجےگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سےمالی سال کے 4 مہینوں میں 3.13 ارب ڈالر بھیجے گئے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button