عالمی
اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کیے: ہارٹز کا انکشاف

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیلی حکومت نے امریکی عوام کی نظر میں اپنا اعتبار بحال کرنے کے لیے حالیہ مہینوں میں لاکھوں ڈالر کے ٹھیکے دیے۔
اخبار کے مطابق اسرائیل نے امریکی عوام کی آن لائن اور آف لائن ہم دردیاں خریدنے کے لیے کوششیں کی ہیں۔ اسرائیل نےکچھ اداروں کو ٹھیکے دیے ہیں تا کہ وہ امریکا میں گرجا گھروں کو جانے والے لاکھوں افراد میں اسرائیل کی حمایت میں مہم چلا سکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے قدامت پسند دائیں بازو میں بھی اسرائیل کی حمایت کم ہو چکی ہے جو روایتی طور پر اسرائیل کا حامی خیال کیا جاتا تھا۔
اس کے علاوہ اداروں کو اسرائیل کی حمایت میں میسیجز چلانے اور سرچ انجن میں اسرائیل کی منشا کے مطابق جوابات فراہم کرنے کی ذمے داری بھی سونپی گئی ہے۔



