ٹاپ نیوز

27 ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لینےکا معاملہ، وزیراعظم اورایم کیو ایم قیادت کی ملاقات آج متوقع

ستائیس ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لینے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف اورایم کیو ایم قیادت کی ملاقات آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں صبح 10 سےدوپہر 2 بجے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔ وزیراعظم ستائیس ویں آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بھی وزیراعظم شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کرے گی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پارٹی مشاورت کے بعد اس حوالے سے حمایت کا فیصلہ کرے گی۔

ایم کیو ایم رہنما کہہ چکے ہیں کہ ستائيسویں ترمیم ناگزیر اور وقت کا تقاضا ہے۔

فاروق ستار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آئين مقدس دستاویز ضرور ہے لیکن صحیفہ آسمانی نہيں ہے، آئینی ترمیم پر حیرانی اور پریشانی نہيں ہونی چاہیے، بلدیاتی خودمختاری اس ترمیم میں شامل ہونی چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button