قومی
کچھ لوگوں کو پاور دینے اور این ایف سی ایوارڈ چھیڑنے سے وفاق خطرے میں آئےگا، بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 27 ویں ترمیم ایوان اور آئین کی روح کے منافی قرار دے دی ۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نےکہا کہ کچھ لوگوں کو پاور دینے اور این ایف سی ایوارڈکو چھیڑنے سے وفاق خطرے میں آئےگا، حکومت ایسی ترمیم نہ لائے جس سے عدلیہ مزید تقسیم ہوجائے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شاید اس بار انہیں مولانا کے گھر کے چکر نہ لگانے پڑیں ، شاید اسپیکر کے ساتھ کمیٹی میں بھی بیٹھنا نہ پڑے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس نے بھی اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے ہی27 ویں ترمیم اور این ایف سی پر بات ہوسکتی ہے۔



