کھیلوں کی دنیا

ویمن ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنیوالی کھلاڑی کی انسٹا اسٹوری وائرل

بھارتی کرکٹر امن جوت کور نے ویمن ورلڈکپ کے فائنل میں اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا جن کی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امن جوت کور اس وقت خبروں کی زینت بن گئیں جب بھارت اور جنوبی افریقا فائنل میں آمنے سامنے تھیں اور افریقی ٹیم 299 رنز کا ہدف حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھی۔

کریز پر افریقی کپتان لورا والوارٹ 101 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ موجود تھیں ، ایسے میں لورا نے ایک اونچی شاٹ کھیلی اور باؤنڈری لائن پر موجود امن جوت نے لورا کا یہ مشکل کیچ لیا۔

یہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، جہاں بھارتیوں کی سانس میں سانس آئی اور انہیں لگا کہ ہاں اب ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں جو بعد میں انہوں نے جیتا بھی۔

امن جوت کے والد کا بیان

ورلڈکپ کے بعد ایک انٹرویو میں خاتون کرکٹر کے والد نے بتایاکہ ‘دوران ورلڈکپ میری والدہ یعنی امن کی دادی کو ہارٹ اٹیک ہوا لیکن ہم نے یہ اسے نہیں بتایا کیونکہ ہم چاہتے تھے اس کا سارا فوکس کرکٹ اور ورلڈکپ پر ہو’۔

امن جوت کور کے والد نے بتایا کہ ’میری ماں اس دن سے امن جوت کو سپورٹ کررہی ہیں جب سے اس نے گلی محلوں میں کرکٹ کھیلنا شروع کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جب میں اپنی دکان پر ہوتا تھا تو وہ گھر کے باہر یا پارک میں بیٹھ کر امن جوت کو لڑکوں کے ساتھ ساتھ دوسری لڑکیوں کے ساتھ کھیلتا دیکھتی تھیں‘۔

دوسری جانب اس بیان کے بعد جعلی خبریں پھیلنے لگیں کہ امن جوت کی دادی چل بسیں تاہم ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے امن جوت نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button