قومی

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا قطر فاؤنڈیشن کا دورہ،علم کے تبادلے، جدت اور طبی علوم کے شعبوں میں فاؤنڈیشن کے عالمی اقدامات کو سراہا

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس کے موقع پر قطر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ بدھ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بتایا کہ قطر فاؤنڈیشن کے سی ای او یوسف النعیمہ اور سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا اور انہیں قطر فاؤنڈیشن کے تعلیم، تحقیق اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں کردار پر بریفنگ دی ۔

خاتون اول نے علم کے تبادلے، جدت اور طبی علوم کے شعبوں میں قطر فاؤنڈیشن کے عالمی اقدامات کو سراہا۔انہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے پاکستان اور قطر فاؤنڈیشن اور اس کے شراکت دار اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button