ٹاپ نیوز
		
	
	
وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں فتنہ الخوارج کےخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور ٹانک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔



