ٹاپ نیوز
		
	
	
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے ہمراہ غزہ میں پائیدار جنگ بندی اور مستحکم امن کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر غور و خوض

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دیگر عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے ہمراہ غزہ میں پائیدار جنگ بندی اور مستحکم امن کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق تمام رہنمائوں نے فلسطینیوں کے لیے فوری انسانی امداد کی اپیل کی اور اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے انخلا کا مطالبہ کیا اور غزہ کی تعمیر نو پر زور دیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم کی قراردادوں کے مطابق 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل اور منسلک فلسطینی ریاست کے قیام کے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔



