قومی

اسپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان اور ٹانک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پیر کو اپنے ایک بیان میں فتنۂ الخوارج کی افغانستان سے سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ قوم کے بہادر سپوت وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

فتنۂ خوارج اور ان کے سرپرست اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button