قومی

دہشتگردی کے خاتمےکیلئے وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی: عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تعاون کی پیش کش کی تھی۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ سیاست کرنا آپ کا حق ہے لیکن خیبر پختونخوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔

وزیر اطلاعات نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ کی موجودگی پر ایک بار پھر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے سہیل آفریدی کو بھی اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اجلاس میں شرکت سے ہی کوئی بات بن سکتی ہے، صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button