پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں

اسلام آباد: پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کامیاب بولیاں لگ گئیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق لائسنسز کے پہلےفیز میں تقریباً 80 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جبکہ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ آف شور میں تیل و گیس کے 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، کامیاب بڈنگ راؤنڈ پاکستانی معیشت کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی پاکستان کے لیے کامیاب رہی، کامیاب بولیاں تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ادارے نےحالیہ اسٹڈی میں پاکستان کے سمندر میں 100 ٹریلین کیوبک فٹ کے ممکنہ ذخائر کا عندیہ دیا ہے، اسی ممکنہ پوٹینشل کی بنا پر آف شور راؤنڈ 2025 لانچ کیا گیا جس میں کامیابی ملی۔



