ملک کے امن و امان کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، انجینئر امیر مقام

یفوفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک کے امن و امان کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، خیبر پختونخوا کے عوام کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح بہبود اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے، خیبر پختونخواکے عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم قربانی ملی، صوبائی حکومت قیام امن کے لیے خصوصی اقدامات کرے ، ملک فساد اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جمعہ کو یہاں پشتون و مستحکم پاکستان گرینڈ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پشتون ہمیشہ قومی پرچم کی حرمت کے محافظ رہے ہیں، پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک پشتون قوم نے وطن کی خاطر جو خدمات اور قربانیاں پیش کیں، وہ ملکی تاریخ کے سنہری حروف میں درج ہیں۔
خیبر پختونخواکی لیڈرشپ نے مختلف ناموں سے تحریک آزادی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ،جب سارا ہندوستان ایک تھا تو ریفرنڈم کے ذریعے پوچھا گیا کہ پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں یا ہندوستان کے ساتھ، تو یہ وہی خطہ اور وہی پختون ہیں جنہوں نے ریفرنڈم میں اس جھنڈے اور پاکستان کا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ابتدائی جنگ میں پشتون قبائل نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کم وسائل کے باوجود پیدل سفر کر کے موجودہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں کو آزاد کرایا، پختونوں کی ایک تاریخ ہے ، پاکستان کی ترقی میں ان کا خون، پسینہ شامل ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختون فرنٹ لائن پر ہیں، چندمخصوص عناصر نے ذاتی فائدے کے لیے پختونوں کو استعمال کرنا شروع کر دیا جو قابل افسوس ہے،مئی کے مہینے میں مختصر جنگ میں اگر افواج پاکستان ایک مضبوط پوزیشن نہ ہوتی تو پاکستان کا وجود بھی ناممکن تھا
جب پاکستان نہیں ہو گا تو اپ سیاست کیا کریں گے ،ہم نے گھروں کے اندر خودکش دھماکے دیکھے ،اپنے رشتہ داروں کے لاشیں خود اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپ کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کرتے ہیں، آو صوبے کی بہتری کی بات کریں،ویلفیئر کی بات کریں، ہم اپ سے پہلے اپنے حقوق اور رائٹس کے لیے لڑیں گے،صوبے اور صوبے کی عوام کو صرف ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہ کریں، صرف ایک جگہ سے شروع کریں اور ایک جگہ پر ختم کریں، دلائل سے بات کریں، دلیل میں جان ہو تو انشاءاللہ ہم سب سے آگے ہوں گے، پختونوں کی رائٹس ، ان کی تحفظ میں کس سے پیچھے نہیں ہوں گے، پختون ملک کے دفاع کرنے میں سب سے آگے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو جرات، نظم و ضبط اور بصیرت کا پیکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حساس دور میں قومی وحدت اور ملکی سلامتی کو مضبوط بنایا۔ پختونخوا کی عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ساتھ کھڑی ہیں
ہم اپنے ملک میں مہاجر بھی بنے مگر اللہ کے فضل و کرم سے وہی پاکستان کا جھنڈا دوبارہ لا کر لہرا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ صوبے کی عوام کی خدمت کریں،یہ نہیں کہ پورے صوبے کے عوام کو اپ ایک بندے کے پیچھے استعمال کریں ، اگر افواج پاکستان دو دن کے لیے ہٹ جائیں تو کے پی کے میں پاکستان کا جھنڈا نہیں رہے گا۔آپ کے ذہن میں کوئی پازیٹو بات ہو، صوبے کی مفاد کے لیے ہوتوہم سب سے پہلے اس کو ویلکم کریں گے۔انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بہترین منتظم، مدبر اور قومی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معیشت کو مستحکم کیا، پاکستان کی سفارتی حیثیت کو بلند کیا اور افواجِ پاکستان کی مکمل حمایت کر کے ملک کو درست سمت میں گامزن کیا۔



