قومی

سردار ایاز صادق کی پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں میاں عامر محمود کو چیئرمین، سلمان اقبال کو سینئر وائس چیئرمین اور میر ابراہیم الرحمن کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے ۔ جمعہ کواپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے شکیل مسعود حسین کو جنرل سیکرٹری، احمد زبیری کو جوائنٹ سیکرٹری اور محمد اطہر قاضی کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیاور پی بی اے کے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہاکہ نو منتخب عہدیداران کا انتخاب ان پر پی بی اے کے ممبران کے اعتماد کا مظہر ہے۔میڈیا ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پی بی اے کی نئی قیادت اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے میڈیا کے مثبت کردار کو مزید مضبوط کرے گی۔میڈیا عوامی مسائل کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میڈیا کی آزادی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔میڈیا انڈسٹری کے اعلیٰ صحافتی معیار کے فروغ کے لیے پی بی اے کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button