آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: بھارتی ٹیم دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ممبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 338رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پوئبے لچ فیلڈ نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 17 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 119رنز بنائے۔ ایلیسی پیری نے 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دپتی شرما نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بھارت نے 339 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔ جمائما روڈریگز نے 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اُنہوں نے 14 چوکے لگائے۔
اس کے علاوہ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز اسکور کیے۔
یہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا رن چیز ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔



