نیول چیف کا جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ختم ہوگئی۔
فورم میں آپریشنل تیاری، جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں اور انعقاد پر غور کیا گیا۔
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کے دوران نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس سے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں نیول چیف، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز اسٹریٹیجک ترجیحات پر غور کرتے ہیں۔



