عالمی

تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں، افسوس کی بات ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ہے اور انہوں نے امریکی آئین میں درج حدود کو تسلیم کیا ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی بارہا 2028 میں 79 سالہ صدر کے دوبارہ انتخاب لڑنے کے امکان پر بات کرتے رہے ہیں جس سے ان کے مخالفین میں تشویش اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

امریکی صدر نے ایئر فورس ون پر کہا کہ میرے ووٹ اب تک سب سے زیادہ ہیں، اور جو کچھ میں نے پڑھا ہے اس کے مطابق شاید مجھے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ہے، تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، یہ افسوس کی بات ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button