قومی

گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےگورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے تک بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ایسے فورمزکو خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button