پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں سالانہ بنیادوں پر 111 فیصد اضافہ

پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 111 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں کمپنی کو 5.42 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 111 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینک کو 2.56 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔
پہلی سہ ماہی میں فی حصص آمدنی 19.13 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.05 روپے تھی۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو 7.42 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدنی 26.17 روپے ریکارڈ کی گئی۔ پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 2.68 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.13 ارب روپے تھیں۔



