قومی

وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم

مظفر آباد: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر وزیراعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا وزیراعظم آئینی عہدوں پر زیرالتواء تعیناتیاں کرا کے انتخابات کی راہ ہموارکرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونےکے بعد ن لیگ کے وزراء مستعفی ہو جائیں گے اور مسلم لیگ ن عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کےبعد اپوزیشن بینچز پر بیٹھے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق مستعفی نہ ہوئےتوکسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد لائی جائےگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے 27 اراکین کی سادہ اکثریت درکار ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حمایت کےبعد پیپلزپارٹی نے 36 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button