قومی

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے: ترک سفیر

اسلام آباد : پاکستان میں ترکیے کے سفیر عرفان نذیر اوگلو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

پاک ترکیے فرینڈ شپ ویک کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ترک سفیر عرفان نذیر اوگلو کا کہنا تھا پاکستان اور ترکیے کے تعلقات کی تاریخ بہت پرانی اور پختہ ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی حاصل کرنے کےلیے بہت محنت کی، ہمیں قائداعظم کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

ترک سفیر عرفان نذیر اوگلو کا کہنا تھا کہ ہمارے برادرانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں،ہم آج بھی اس عزم کااعادہ کرتےہیں کہ یہ دوستی مزید پختہ اور مستحکم ہوگی، پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے ہمیں اس بات کا ادراک ہے اور ہم پاکستان کی اس ضمن میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم معیشت اور تجارت کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے اور سیاحت،تجارت اوردفاع میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button