عالمی
اقوام متحدہ کا پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات ناکام ہونے پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے ناکام ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نےصحافیوں سے با ت کرتےہوئے کہاکہ کہ مذاکرات میں تعطل یقیناً تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان جنگ بندی برقرار رہے گی اور لڑائی دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔



