قومی

کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان

کراچی ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز سے نافذ ہونے والے ای چالان سسٹم کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد صرف 6 گھنٹوں میں شہریوں کے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے چالان عائد کیے گئے۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ 6 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے جن میں اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی نہ چلانے پر 3 چالان ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 ، غلط سمت پر3، غیر قانونی پارکنگ پر 5، نوپارکنگ پر 5 اور رانگ وے ڈرائیونگ کرنے پر 3 چالان ہوئے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائےگا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button