عالمی
امریکا اور جاپان میں معدنیات کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا

ٹوکیو: امریکا اور جاپان کے درمیاب نایاب اور اہم معدنیات کی فراہمی کےمعاہدے پر دستخط ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جاپان کی نو منتخب وزیراعظم سنائے تاکائچی سے ٹوکیو میں ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے معدنیات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو جاپان کے فوجی سازو سامان کے آرڈر موصول ہو گئے ہیں، امریکا اور جاپان کے درمیان تجارتی معاہدہ بہت ہی منصفانہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دورہ جاپان میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت ہو گی جب کہ جہاز سازی، سویا بین اور گیس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔



