ٹاپ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کو امن اور سفارت کاری کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور امن معاہدے کے لیے صدر ٹرمپ کے کلیدی کردار کو سراہا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امن اور سفارت کاری کے لیے یہ ایک اور تاریخی دن ہے،کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی قیادت اور عوام کو کوالالمپور امن معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کوالالمپور معاہدے، غزہ امن منصوبےاور مشرقِ وسطیٰ و جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بھرپور کوششوں کے ذریعے عالمی امن کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا جس سے دنیا بھر میں لاکھوں زندگیاں بچائی گئیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپنے بھائی ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو بھی خطے میں امن اور ہم آہنگی کے لیے انتھک کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button