کاروباری

ملک میں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات میں ستمبرکے دوران اضافہ

ملک میں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات میں ستمبرکے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات کا حجم 359759ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 30فیصدزیادہ ہے

،گزشتہ سال ستمبرمیں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات کاحجم 276486ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات کاحجم 834702ٹن ریکارڈکیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات پر178ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال ستمبرمیں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات پر160ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،پہلی سہ ماہی میں آئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات پر495ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،دسمبر2021کے بعد پہلی بارآئرن وسٹیل سکریپ کی درآمدات میں بڑااضافہ ہواہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button