کھیلوں کی دنیا

پاکستانی فائٹر رضوان علی نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی، دبئی فائٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شاندار ناک آئوٹ کر کے شاندار کامیابی حاصل کی

پاکستان کے مارشل آرٹس فائٹر رضوان علی نے ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ دبئی میں ہونے والی بین الاقوامی فائٹ میں پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف رانا پرتاپ سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

فائٹ کے آغاز سے ہی رضوان علی نے اپنے بہترین دفاعی اور جارحانہ انداز سے حریف پر دباؤ قائم رکھا۔ محض چند منٹوں میں تابڑ توڑ حملوں کے بعد رضوان نے بھارتی فائٹر کو زمین بوس کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی رضوان علی نے اپنا ناقابلِ شکست ریکارڈ برقرار رکھا اور مسلسل گیارہویں فائٹ میں کامیابی حاصل کی۔ فائٹ جیتنے پر رضوان علی کو پچاس لاکھ روپے انعامی رقم سے نوازا گیا۔

اس موقع پر دبئی ارینا میں شائقین کی جانب سے رضوان علی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ فائٹ دیکھنے کے لیے یو ایف سی کے عالمی چیمپئن خمزت چمیائف بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ فائٹ کے اختتام پر خمزت چمیائف نے رِنگ میں آ کر رضوان علی کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔میڈیا سے گفتگو میں رضوان علی نے کہا کہ وہ جلد یو ایف سی میں شرکت کرنے جا رہے ہیں، جس کے بعد وہ یو ایف سی میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی فائٹر بن سکتے ہیں۔

رضوان نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم اور پاک فوج کے نام کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حریف سے ہاتھ نہیں ملایا کیونکہ فائٹ سے پہلے ہی اسے بتا دیا تھا کہ میں اُسے شکست دوں گا،پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔رضوان علی نے مزید کہا کہ وہ اپنی کامیابی کا کریڈٹ ایم ایم اے فیڈریشن پاکستان اور خصوصاً صدر عمر احمد کو دیتے ہیں جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کا ساتھ دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button