کھیلوں کی دنیا
مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ مین کلب اور مورگاہ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ(کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ مین کلب اور مورگاہ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ(کل) جمعہ کو ایلیٹ سکول فٹ بال گراؤنڈ، مورگاہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشتیاق کے مطابق ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں
جن میں پاک شاہین کلب،نشتر کلب، زمیندار،مورگاہ کلب، گلشن کلب، ینگ سٹار کلب، گلیکٹیکوز کلب، الحمرا کلب، وانڈررز کلب، چکلالہ کلب، یونایٹڈ کلب، المسلم کلب، یو ایس جی سی کلب، ینگ مین کلب، مسلم کلب اور لجپال کہوٹہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



