کھیلوں کی دنیا

مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، پنڈی یونائیٹڈ کلب نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پنڈی یونائیٹڈ کلب نے چکلالہ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایلیٹ اسکول فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا پری کوارٹر فائنل میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس کے ذریعے ہوا جہاں دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ ککس دی گئیں۔ ابتدائی مرحلے میں دونوں جانب سے چار، چار گول اسکور کیے گئے جس کے بعد مقابلہ سڈن ڈیتھ میں داخل ہوا۔

سڈن ڈیتھ کے مرحلے میں پنڈی یونائیٹڈ کلب نے فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے میچ 4-5 سے جیت لیا۔ پنڈی یونائیٹڈ کلب اب 28 اکتوبر کو مسلم کلب کے خلاف کوارٹر فائنل میں مدمقابل ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button