قومی

لاہور: اے ٹی سی نے مریم نواز کے خلاف نیب آفس پر حملے کا مقدمہ خارج کردیا

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نیب آفس حملے کے مقدمے میں بری کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے کو خارج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔

پولیس نے مقدمے کی اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی جس میں کہا گیاکہ مریم نواز سمیت دیگر کے خلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

واضح رہے کلہ پولیس نے 2020 میں تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button