عالمی

غزہ: امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں، سیز فائر کے 2 ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار

اسرائیلی فوج سیز فائر کے باوجود غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے لیے امداد میں اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث سیز فائر کے دو ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار ہے۔

عالمی ادارہ صحت سمیت 41 تنظیموں کا کہنا ہےکہ اسرائیل قحط زدہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کو دانستہ طور پر روک رہا ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ 11 ہزار حاملہ خواتین سمیت غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک سے متاثر ہیں اور غذائی قلت کے اثرات غزہ میں اگلی نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button