قومی

عمران خان کے مشورے سے بننے والی پختونخوا کابینہ کالعدم ہوجائے گی: رانا ثنا

وزیراعظم کی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہےکہ بانی تحریک انصاف کے مشورے سے بننے والی کابینہ کالعدم ہوجائے گی۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے میاں نواز شریف کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا۔

رانا ثنا نے کہا کہ نواز شریف کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب ایک آدمی مجرم قرار پا جائے تو وہ نہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے ، نہ ہی وہ سیاسی جماعت کے کسی مشورے میں شامل ہوسکتا ہے اور اگر وہ شامل ہے تو وہ فیصلہ کالعدم ہوگا۔

دوسری جانب پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے بیرسٹر عمیر نیازی نے رانا ثناء اللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات تو کروائیں پھر کورٹ کالعدم قرار دے دیں تو ہم اپنی حکومت قربان کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button