عالمی

روس کبھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا: پیوٹن کا دو ٹوک اعلان

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکےگا۔

روسی صدر نے امریکی اقدامات کو غیر دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ روس اور امریکا کے تعلقات کو مزید کمزور کردیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خود دار ملک دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرتا تاہم ساتھ ہی صدر پیوٹن نے تسلیم کیا کہ نئی پابندیاں معیشت پر کچھ اثر ڈال سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز روس کی 2 بڑی آئل کمپنیوں روزنیفٹ اور لک آئل پر پابندیاں عائد کیں تاکہ کریملن کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

اس حوالے سے امریکی حکام نے اُمید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے روس پر معاشی دباؤ بڑھے گا اور صدر پیوٹن مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button