قومی

ذہنی صحت ہفتہ منانے کا مقصد شعور، تعاون اور ہمدردی کا فروغ ہے،خواجہ عمران نذیر

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں ہفتہ ذہنی صحت کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی-صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے یونیورسٹی میں "ہیپی سینٹر” کا بھی افتتاح بھی کیا-وائس چانسلر ڈاکٹر زیب النسا اور دیگر فیکلٹی بھی ہمراہ تھے- خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ذہنی صحت ہفتہ منانے کا مقصد شعور، تعاون اور ہمدردی کا فروغ ہے-انہوں نے کہا کہ سوچ بدلیں زندگی بدلے گی، ذہنی سکون سب کا حق ہے۔ انہوں نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت کا ہفتہ احساس، آگاہی، عمل سب کے لیے کے تحت منایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناامیدی اور مایوسی گناہ ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم ذہنی صحت کو بالکل نظر انداز کرتے ہیں ذہنی صحت بھی جسمانی صحت جتنی ہی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاموشی نہیں، شعور پیدا کریں آئیں ذہنی صحت کو اگنور کرنے کی بجائے اس پر بات کریں ایک دوسرے سے تجربات اور مشاہدات شئیر کریں اور سمجھیں کہ ذہنی تندرستی کتنا ضروری ہے- انہوں نے مزید کہا کہ بات کرنا، سننا اور مدد لینا، ذہنی سکون کے لیے پہلا قدم ہے-صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت مند ذہن ہی مضبوط اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل کرتا ہے مدد لینا کمزوری نہیں، حوصلے کی علامت ہے-ذہنی دبا کم کرنے کے لیے مثبت سوچ اپنائیں، منفی رویے ترک کریں، اپنی دیکھ بھال کریں -ذہنی سکون کے لیے گفتگو، ورزش اور نیند پر توجہ دیں –

انہوں نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی کیفیت کا احترام کریں، ایک مسکراہٹ، ایک بات، ایک احساس ذہنی صحت بہتر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ذہنی صحت پر خاموشی توڑیں، بات شروع کریں، ذہنی صحت پر بات کرنا ضروری ہے-ذہنی دبا، تنا یا افسردگی میں مدد لینے میں ہچکچاہٹ نہیں کرنی چاہیے-خاندان، دوست اور ساتھی سب کا کردار ذہنی صحت میں اہم ہے-انہوں نے کہا کہ کام اور تعلیم کی جگہ پر ذہنی سکون کے لیے مثبت ماحول بنائیں -ذہنی امراض بھی علاج کے قابل ہیں، وقت پر مدد لیں خاموشی توڑیں بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات سے زیادہ اثر کونسلگ میں ہوتا ہے-

ذہنی صحت کی بحالی اور کونسلگ سے متعلق انٹرنشپ پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں -امید ہے دیگر جامعات بھی ایسے سنٹر کا قیام عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ تعلیمی اداروں کو صحت سے متعلق ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔وائس چانسلر ڈاکٹر زیب النسا نے کہا کہ "ہیپی سنٹر” انٹرنیشنل فنڈنگ سے بنایا گیا ہے- طالبات، فیکلٹی اور ملازمین کی ذہنی صحت کو بھی فوکس کر رہے ہیں –

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button