پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 793.56 پوائنٹس کی کمی کے بعد 166553.27 پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 793.56 پوائنٹس کی کمی کے بعد 166553.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 476 کمپنیوں کے 1568.82 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 55.065 ارب روپے تھی،203 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،232 کی قیمتوں میں کمی اور 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 289.80 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50903.27 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 394.95 کی کمی کے بعد 241347.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 14.25 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ لین دین کے دوران کے الیکٹرک کے 241020589 حصص،ورلڈکال ٹیلی کا م 163537259 حصص اور بینک آف پنجاب کے 118821990 حصص کا لین دین ہوا۔ یونی کیپ مضاربہ،فرسٹ کیپٹل سکیورٹیز کا رپوریشن اور واصل موبیلیٹی مضاربہ سرفہرسٹ ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔



