کھیلوں کی دنیا
وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈزکا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی ہوگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
پاکستانی اسکواڈز کا اعلان جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے کیاگیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے یہی اسکواڈز برقرار رہیں گے۔
بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں سابق کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔



