قومی

نادرا اور ٹی ایم سی گلبرگ ٹاؤن کراچی کے درمیان میگا سنٹر قائم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) گلبرگ ٹاؤن نے کراچی کے گلبرگ ٹاؤن میں جدید ترین نادرا میگا سنٹر قائم کرنے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کے تحت نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی یہاں شہر کا سب سے بڑا میگا سنٹر قائم کرے گا جہاں ہفتے میں چھ دن، 24 گھنٹے شہریوں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ میگا سنٹر میں مرکزی ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور یہاں آنے والے شہریوں کے لئے کشادہ انتظار گاہ جیسی سہولیات موجود ہوں گی۔

پاسپورٹ ، تھیلسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس اور بزرگ شہریوں کے لئے الگ کاؤنٹر بھی قائم کئے جائیں گے۔ میگا سنٹر میں سنٹرل ڈسٹرکٹ کا زونل دفتر بھی قائم کیا جائے گا جس کی بدولت شہریوں کو نادرا خدمات کی باسہولت فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ میگا سنٹر عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا اور لیاقت آباد سمیت کراچی بھر کے شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے جدید اور معیاری خدمات مہیا کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button