عالمی

اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا: عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالت انصاف نے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے کی اسرائیل کی ذمہ داریوں پر رائے دے دی۔

عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ اسرائیل ثابت نہیں کر سکا کہ اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کے زیادہ تر ارکان کا حماس سے تعلق ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں انروا کی امدادی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔

عدالت نے اپنی رائے میں کہا کہ اسرائیل پر فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اسرائیل فلسطینی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ انروا سے متعلق عدالت کا فیصلہ شرمناک ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button